ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کیلئے کینیڈین کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا

20  مارچ‬‮  2022

بلوچستان اور وفاق کے مابین ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کے لیے آج کے دن معاہدات طی کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کے لیے کینیڈین کمپنی، وفاقی حکومت اوربلوچستان حکومت کے درمیان معاہدے پردستخط آج کے دن ہوں گے، نئے معاہدہ کے تحت کینیڈین کمپنی 50 فیصد، وفاقی اور بلوچستان حکومت 25-25 فیصد شیئر ہولڈر ہوں گی۔

ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی سے بلوچستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، ایک ارب ڈالر انفراسٹرکچر، اسکولوں، کا نکنی کے تربیتی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگرسماجی شعبوں پرخرچ ہوگا۔

معاہدہ کی بحالی کے بعد کمپنی پاکستان سے ساڑھے 6 ارب ڈالرجرمانہ کی کارروائی ختم کردے گی۔

نیا رکوڈک معاہدہ پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved