بلاول کا او آئی سی کے اجلاس پر بیان پر وزیر مملکت کا ٹویٹ منظر عام پر
بلاول کا یہ کہنا کہ وہ OIC کا اجلاس اسمبلی میں نہیں ہونے دے گے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے مفاد پر یہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہے۔ ایسا بیان دے کر کونسی بیرونی قوت کو خوش کرنا چاہتے ہے
57 ممالک کے وزرا خارجہ پاکستان آرہے ہے جس پورے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 19, 2022
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاکہ بلاول کا یہ کہنا کہ وہ او آئی سی کا اجلاس اسمبلی میں نہیں ہونے دیں گے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے مفاد پر یہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ بلاول ایسا بیان دے کر کونسی بیرونی قوت کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ وزیر مملکت نے کہا کہ 57 ممالک کے وزرا خارجہ پاکستان آرہے ہیں جس سے پورے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔