محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اپ ڈیٹ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں چترال، سوات،مانسہرہ اورایبٹ آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، پنجاب ،سندھ اوربلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔