قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب، نوٹیفکیشن جاری

20  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔یہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی وجہ سے تاخیر سے 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب بلائے جانے کے لیے 14 روز کی آئینی مدت 21 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔

تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں مرحوم ایم این اے کی دعائے مغفرت کو شامل کیا گیا ہے اور اس کے بعد اجلاس کو آگے بڑھانے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved