ذمہ داروں کا ایک فون آیا تو آپ لیٹ گئے ،ہمت ہے تو کانفرنس میں آکر دکھاؤ، شیخ رشید

20  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کرکے دکھائے، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی۔

وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کے میدان میں بلاول کے دودھ کے دانت نہیں نکلے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم دھرنا دیں گے، اپنی شکل دیکھو ، کوئی مائی کا لعل ہے تو او آئی سی کانفرنس میں مداخلت کرکے بتائے، ان کی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی۔ ذمہ داروں کا ایک فون آیا تو سب 90 ڈگری کے زاویے میں گھوم گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی اجلاس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا ہال وزارت خارجہ کے پاس رہے گا، او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 500 سے 600 اہم غیر ملکی شخصیات آرہی ہیں۔ 24 تاریخ تک اسلام آباد میں غیر ملکی وزرائے خارجہ ہوں گے، 25 مارچ کو جوڈو کراٹے ہونے ہیں تو ہوجائیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی۔ اس کے حساب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ 21 اور 22 مارچ بنتی ہے لیکن اسپیکر کا استحقاق ہے کہ وہ ملکی حالات کے پیش نظر اجلاس کی تاریخ کو آگے کرسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ او آئی سی کو ناکام بنانے کی کوشش  کرنے والے سامراجی ایجنٹ ہیں ۔ کوئی مائی کا لال ہے تو اوآئی سی کانفرنس میں مداخلت کرے۔ان کی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی۔ ذمہ داروں کا ایک فون آیا تو آپ لیٹ گئے ۔ہمت ہے تو کانفرنس میں آکر دکھاؤ ، ان کا باپ بھی او آئی سی کانفرنس ناکام نہیں کرسکتا۔ بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے۔ کہتے ہیں دھرنا دیں گے شکل دیکھو اپنی۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاست گرم ہے،ساری سیاست ٹی وی پر ہو رہی ہے۔اپوزیشن نے8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک دی تھی۔گراونڈ کی سیاست27تاریخ سے شروع ہوگی۔سندھ ہاوس میں جو کچھ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved