مسجد الحرام میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کےافراد کو عمرہ کے اجازت نامے اس شرط کے ساتھ جاری ہوں گے کہ وہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ویکسین کی شرط سے مستثنی ہوں۔
وزارت نے کہا کہ جو بچے عیسوی کیلنڈر کے حساب سے بارہ سال کی عمر مکمل کرچکے ہوں گے انہیں عمرہ یا نماز کا اجازت نامہ جاری ہوگا جبکہ ہجری کیلنڈر کا اس حوالے سے اعتبار نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 17 اکتوبر کو تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعد سماجی فاصلہ ختم کیا گیا اور سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved