وزیراعظم نےپی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کے لئے بڑا اعلان کر دیا

20  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کیلئے  بڑا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرے جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں انہیں معاف کردوں گا آپ واپس آجائیں، میں تو پارٹی میں باپ کی طرح ہوں ،باپ بچوں کی غلطیاں معاف کردیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ منحرف ایم این ایز سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کی خاطر یہ غلطی نہ کرنا، ضمیر فروشوں کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائیگا، کوئی آپ کے بچوں سے شادیاں نہیں کرےگا۔

باشعور نوجوان اس جماعت کے ساتھ چلیں گے جو پاکستان کے ساتھ ہے،  نوجوان اس جماعت کے ساتھ چلیں گے جو چوروں کے خلاف کھڑی ہے،  ہمارے سامنے دو راستے ہیں، ایک طرف نامور ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں،دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنھوں نے 25 سال ان ڈاکوؤں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ چوری کے پیسے سےلوگوں کو خریدنےکی کوشش کی جا رہی ہے، لوٹا ادھر چلا جاتا ہے جہاں اقتدار ہوتا ہے،جو ضمیر فروش ہوتا ہے پیسے لے کے ملک کا سودا کرتا ہے، قوم کے سامنے ضمیرکا سودا ہو رہا ہے،لوٹوں کو عدلیہ اور الیکشن کمیشن دونوں دیکھ رہے ہیں، سندھ ہاؤس میں ایم این ایز کو  بند کرکے جمہوریت کا جنازہ  نکالا  گیا، ضمیر فروش جمہوریت اور دین کا سودا کرتا ہے، اب وقت آگیا ہے آپ فیصلہ کریں کہ آپ کدھر کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑے اور برائی کے خلاف کھڑے ہونےکا کہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved