منحرف ارکان کے بچوں کی شادیاں نہیں ہونگی ،نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا ،وزیراعظم

20  مارچ‬‮  2022

عمران خان نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کے بچوں کی شادیاں نہیں ہونگی ،نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو کہا ہے کہ اگر انہوں نے ووٹ بیچا تو  ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، ان کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا اور ان کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے۔

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے میں آپ کی بھلائی کی بات کر رہا ہوں، آج کل سوشل میڈیا بہت مضبوط ہے، آپ کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا، آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس نے ووٹ بیچا اس کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، پھر آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا،لوگوں نے نہیں ماننا، جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں ،معاف کردوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سےکہا گیا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں، میں نےکہا مجھے آخرت کی فکر ہے، منحرف ارکان سے کہہ رہا ہوں کہ اپنے بچوں کی خاطر یہ غلطی نہ کرنا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved