وزیر اعظم عمران خان نے کمالاکنڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو داددیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق درگئی مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ یورپی سفیروں نے خط لکھ کر سفارتی پروٹوکول توڑاکسی سفیر کو حق نہیں پہنچتا ہماری خارجہ پالیسی میں مداخلت کرے، کیا ہم غلام ہیں جو آپ کے کہنے پر روس کی مذمت کریں؟
انہوں نے کہا کہ یورپی سفیروں کو ہم نے صحیح کہا کہ کیا آپ بھارت سے ایسا کہیں گے؟
ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہاہے۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالش بہت اچھی طرح کرتا ہے، سوٹ پہننے والے بیغیرت نے تجویز دی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا، کیا کبھی انہوں نے ڈرون حملوں کی مذمت کی؟
وزیر اعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین غلاموں نے باہرکے لوگوں کے پاوں پکڑکر سازش کی، تھری اسٹوجز بات سُن لو تم یہ میچ بری طرح ہارنے والے ہو۔