حوثی باغیوں کے سعودی عرب میں آئل کمپنی، پاور سٹیشن اور شہری علاقوں پر ڈرون حملے

20  مارچ‬‮  2022

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین بڑے شہروں جازان، خمیس مشیط اور الجنب میں میزائل حملے کئے ہیں، جنہیں بروقت کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے الشقیق  میں آرامکو کے پلانٹ اور کمپنی کی تنصیبات پر میزائل داغے۔  عرب اتحاد کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے ظہران کے پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا، حملے کے دوران حوثی باغیوں کے 4 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔ عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ حملوں میں خمیس مشیط کے گیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش گئی، جسے بروقت کاروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

عرب اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کے تینوں مقامات پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، جس کے باعث بھاری نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے میزائل حملوں میں آئل فیکٹری کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، جس کے باعث مملکت کے مختلف علاقوں میں تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، جبکہ بڑے علاقے کو بجلی اور گیس کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

یاد رہے کہ رواں برس حوثی باغیوں کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved