دلہے نے دلہن کو حق مہر میں 300 گائیں اور 200 بیل دے دئیے

20  مارچ‬‮  2022

ایک شخص نے خاتون سے شادی کرنے کیلئے حق مہر میں اسے 300 گائیں اور 200 بیل دینے کی پیشکش کی جو  دلہن کی جانب سے قبول کرلی گئی۔

تفصیلات  کے مطابق جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی نوجوان دلہن اشول وال کے حق مہر نے خانہ جنگی کا شکار اس غریب ملک میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان میں لوگوں کی منفرد رسومات، روایات  ہیں، جن میں شادی کی تقریب کو مکمل کرنے کے لیے حق مہر کے طور پر بڑی تعداد میں گائے پیش کرنا شامل ہے۔

ایسے رسم و رواج ڈنکا اور نوئر سمیت کئی بڑے قبائل میں اب بھی مضبوطی سے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی سوڈان میں یہ ریکارڈ ایک اور نوجوان دلہن نیالونگ کا تھا جسے حق مہر میں 100 گائیں اور 6 سلنڈر والی کار ملی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved