کورونا کیسز میں اضافے کے باعث چین میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

20  مارچ‬‮  2022

چین کے صوبے شینزین میں کورونا کے باعث 2 ہلاکتوں کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے شکار 2 مریض دوران علاج جان کی بازی ہار گئے ہیں، جو چین میں ایک برس سے زائد عرصے کے بعد کورونا کے باعث ہونے والی پہلی ہلاکتیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے، جن میں زیادہ تر افراد میں کورونا کی معمولی علامات پائی جاتی ہیں۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 60 برس کے لگ بھگ ہیں، اور حالیہ ہلاکتوں کے بعد چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 638 ہوگئی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ہی چین کے ٹیکنالوجی انڈسٹری کے حب صوبہ شینزین میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، جس کے بعد ایک کروڑ سے زائد کی آبادی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کو جنگی اقدامات پر قابو کرنے کے بعد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا تھا، اور پہلی لہر کے بعد چین میں کورونا کیسز کی تعداد انتہائی کم ہو گئی تھی۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے باعث 60 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved