عدالت نے شہباز گل کو طلب کر لیا

20  مارچ‬‮  2022

فیصل آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار کو ٹی وی پروگرام میں گالی دینے پر طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ 17 مارچ کو نجی چینل کے ٹاک شو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پارٹی کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے خلاف نہ صرف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا، بلکہ انہیں گالی بھی دی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے رویے پر فیصل آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان کی عدالت میں مقامی وکیل محمد عثمان ملک ایڈووکیٹ نے دفعہ 22 اے اور 22 بی کے تحت رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔

محمد عثمان کی پٹیشن میں ڈاکٹر شہباز گل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پروگرام کے دوران رمیش کمار کو متعدد بار گالیاں دیں، اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

عدالت نے رٹ پٹیشن پر شہباز گل، ٹاک شو کے میزبان کامران شاہد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 29 مارچ کو طلب کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved