یورپ میں داخلے کی کوشش، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک

20  مارچ‬‮  2022

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتا ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی یورپی ملک اٹلی کو جانے والی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ روم سے جڑے تونس کی سمندری حدود میں پیش آیا، جس میں میں اب تک 20 تارکین وطن کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے، جبکہ ریسکیو ادارے دیگر لاپتہ غیرملکیوں کو تلاش کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ملک شام سے ہے جو کشتی میں سوار ہوکر بحیرہ روم کے راستے یورپی ملک اٹلی جارہے تھے، لیکن تونس کی حدود میں ڈوب گئے۔

واضح رہے کہ تونس اور لیبیا کی سمندری حدود تارکین وطن کے یورپ میں داخلے کیلئے اہم گزر گاہ سمجھی جاتی ہے۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن غیرقانونی طور پر اس رستے سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کیلئے بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔ بحیرہ روم میں کشتیاں ڈوبنے سے اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved