جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کے اہم میچ میں بنگلادیش کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا، اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔ 

ابوظبی میں جاری میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقی بولرز کے سامنے بنگلادیش کی بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھر کر رہ گئی اور پوری ٹیم  18.2 اوورز میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن 27 اور لٹن داس 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا اور کگیسو رباڈا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 13.3 اوورز میں پورا کیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 16، ریزا ہینڈرکس 4، وین ڈار ڈاسن 22، ایڈن مارکرم کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان ڈمبا باوما 31 اور ڈیوڈ ملر 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved