پاکستان میں روزانہ کتنے بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں، خوفناک اعدادوشمار

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

ایسوسی ایشن فارسموکنگ آلٹرنیٹوز پاکستان کی جانب سے شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200 پاکستانی بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں جب کہ تمباکو نوشی شروع کرنے 5 بچوں میں سے 2  بچوں کی عمریں 10 سال سے بھی کم ہیں۔

ایسوسی ایشن فارسموکنگ آلٹرنیٹوز پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تمباکو نوشی کرنے والے افراد  کی شرح میں کمی کے باوجودتمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد اب بھی ایک ارب سے زیادہ ہے۔ ان ارب سے زائد افراد  میں سے 80 فیصد کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے افراد ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں صحت  کے محکموں پرزیادہ اخراجات آ رہے ہیں۔

پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے اعدادوشمار کے مطابق تمباکو نوشی کی وجہ سے روزانہ 5000 افراد ہسپتال کو رخ کرتے ہیں، اور یہ ان مریضوں کے اعدادوشمار ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ 2017ء میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

طبی ماہرین کے مطابق ان اعدادوشمار سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو اس کے نقصانات کی مکمل آگاہی ہے، لیکن جب تک وہ امراض قلب،کینسر یا دیگر بیماریوں میں مبتلا نہ ہو جائیں تب تک اس کا استعمال ترک نہیں کرتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved