وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرٹیکل اے 63 کا ریفرنس ملک بھر میں جاری کرپشن کے ڈرامے کو ختم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔
. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالا ت کا اظہات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے آرٹیکل اے 63 کے ریفرنس کے متعلق بات کی ہے
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63-A کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو یہ موقعہ دے رہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔
آرٹیکل 63-A کے تحت ریفرینس سپریم کورٹ کو یہ موقعہ دے رہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں ، PTI سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے ریفرنس کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کر دیا گیا ہے۔