چین میں مسافر طیارہ 133 مسافروں سمیت گر کر تباہ ہو گیا

21  مارچ‬‮  2022

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737 طیارہ چین کےگوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737 طیارہ چین کے علاقےکومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا۔

اس حوالہ سے غیر ملکی نشریاتی اداری نے مزید کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

مینجمنٹ بیورو کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ گِرنے کے نتیجے میں پہاڑوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔

ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق چین کا آخری جیٹ حادثہ 2010 میں ہوا تھا، جب ہینان ایئر لائنز کا ایک ایمبریئر ای-190 علاقائی جیٹ کم مرئی میں یچون ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

اس حادثے کے نتیجے میں  جہاز میں سوار 96 میں سے 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved