ما ریو پول شہر میں کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے،یوکرینی نائب وزیر اعظم

21  مارچ‬‮  2022

یوکرین نے روس کی جانب سے ماریوپول شہر میں سرنڈر کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق یوکرین نے ماریوپول کے بدلے شہریوں کیلئے محفوظ راستے کی روسی پیشکش مسترد کردی ہے،یوکرینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماریوپول میں کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے، ہم نے پہلے ہی روسی فریق کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ روس کہتا ہے راہداری پر متفق ہیں اور صبح انخلاء کی جگہ پر گولہ باری کرتے ہیں۔روس نے گزشتہ روز یوکرین کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ انخلا کی پیشکش کی، روس نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات میں ہونے والی بمباری میں 6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved