سوشل میڈیاپراداروں کےخلاف چلنے والی مہم پر وزیراعظم کا نوٹس

21  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اداروں اورافسران کےخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے کے کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved