صادق سنجرانی کی وزیر اعظم سے ملاقات، ریکوڈک معاہدے پر اظہار تشکر

21  مارچ‬‮  2022

چیئر مین صادق سنجرانی  نے حکومت کے بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ کامیاب معاہدے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں ریکوڈک سونے اور تانبے کی کان کی ترقی کے علاوہ تقریباً 11 بلین ڈالر کے جرمانے کی معافی کے لئے حکومت کے بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ کامیاب معاہدے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس معاہدے کے تحت بیرک گولڈ بلوچستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس سے علاقے میں 8000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک سونے اور تانبے کی کان کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved