وزیراعظم عمران خان کا بڑی تقرریوں کے متعلق اہم بیان

21  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کا بڑی تقرریوں کے طریقہ کار کے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی وارڈ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جو روایت بنی ہوئی ہے کہ جو سینئر ہو گا وہی اوپر آئے گا، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سینئر اچھا چیف ایگزیکٹو نہیں بن سکتا تو جو بہترین ہے اسے اوپر لے کر آنا چاہیے،تقرری اور ترقی میرٹ پر ہونی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا میرٹ پر لوگوں کو رکھیں گے اتنا ہی معیار بلند ہوگا، انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جائے تو سرکاری ادارے بھی معیاری خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کام کیا، معیشت کو ٹھیک کیا، آج ہمارے سارے معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان ترقی کے رستے پر چل نکلا اور پیروں پر کھڑا ہورہا ہے، ہماری پہلی حکومت ہے جو آمدنی بڑھا رہی ہے تاکہ خرچے خود پورے کرے، ہمیں کسی کے سامنے غلامی نہ کرنی پڑے اور ہم ایک خودار قوم بنیں، ہمارے حکومتی نظام میں میرٹ ختم ہوگیا ہے اور کرپشن کی اجازت ہے، اسے ٹھیک کرنا ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved