پی ٹی آئی کا جلسہ ڈی چوک سے پریڈ گراؤنڈ کیوں منتقل کیا گیا، حکومت نے وجہ خود بتا دی

21  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ڈی چوک سے پریڈ گراؤنڈ منتقل کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد  انتظامیہ کوڈی چوک پر27مارچ کے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی،  جبکہ دوسری جانب  اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی ہے، لیکن اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دونوں کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے متبادل مقامات تجویز کر دئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو H-9 میں جلسے کرنے کیلئے متبادل مقامات تجویز کئے ہیں، جسے حکومت نے تسلیم کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے بعد اپوزیشن نے بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے جلسے کیلئے ویسے بھی اب ڈی چوک چھوٹی جگہ پڑ جائے گی، کیونکہ  جس تعداد میں عوام آ رہے ہیں پریڈ ایونیو مناسب جگہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ  انشاء اللہ یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ، پوری قوم کا اعتماد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، اور اپوزیشن کی شکست یقینی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved