لوٹا کریسی کو ترویج دی گئی، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، فواد چودھری

21  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوٹا کریسی کو ترویج دی گئی، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ منحرف ارکان نے پارٹی نہیں ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، انہوں نے کہا کہ مافیاز کو شکست دینا ایک چیلنج ہے، ہم نے مافیاز کے خلاف آواز اٹھائی، آرٹیکل 63 اے ریفرنس میں سپریم کورٹ کے پاس ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کا ڈرامہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی کے خلاف اسرائیل اور بھارت سے زیادہ سازشیں کیں،انہوں نے کہا کہ اگر سیشن 22 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل نے فوج کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved