سربراہ جنوبی افریقی بحریہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

21  مارچ‬‮  2022

سربراہ جنوبی افریقی بحریہ وائس ایڈمرل موسووا سیموئیل ہولونگوان نے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر امیرالبحر نے جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔


جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ بحری سکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ سربراہ جنوبی افریقی بحریہ کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جنوبی افریقی بحریہ کے سربراہ کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کومزید فروغ ملے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved