آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائےخارجہ کا اجلاس ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کےمصرکیساتھ برادرانہ قریبی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے مابین ہرشعبےمیں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور، عالمی برادری سے تعاون پربات ہو گی، خطےمیں دیرپا امن استحکام کیلئے درپیش چیلنجزکا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزیرخارجہ نےعلاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔