عمران خان کا بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنے پر شہباز شریف کا ردعمل آگیا

21  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نےکہا ہےکہ عمران خان کا بھارت کی نام نہاد  آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف  کرنے پر ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے خاص طور پر مودی کے دور میں پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے سی پیک منصوبےکی مخالفت کی ہے اور عالمی سطح  پر ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے، اسی دوران کشمیریوں سے ان کی ریاستی حیثیت بھی چھین لی گئی۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز مالا کنڈ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو داد دیتا ہوں جس نے ہمیشہ  آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سے تیل منگوا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved