پولیس کے تفتیشی افسران کو تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تربیتی کورس تفتیش سے متعلق کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران کو ایک مہینے کا تربیتی کورس کرایا جائے گا،تربیتی کورس کے دوران پولیس افسران کو ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت جدید خطوط پر کی جانے والی تفتیش کے مختلف مراحل سے گزارا جائے گا، صوبہ پنجاب کے تفتیشی افسران کا تربیت کے بعد ای ویلیو ایشن ٹیسٹ لیا جائے گا۔
ای ویلیو ایشن ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے تفتیشی افسران کو پاس سمجھا جائے گا اور اس کے بعد انہیں فیلڈ پوسٹنگ دی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے پورے صوبے کے تمام تفتیشی افسران کو ٹریننگ دینے کی ہدایت دی ہےپنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے 721 تفتیشی افسران کو پہلے مرحلے میں تربیت دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جن پولیس افسران کو تربیت دی جائے گی انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹریننگ سینٹرز میں اپنی آمد کی رپورٹ کریں۔