شہزادہ خالد الفیصل نے حج وعمرہ سروسز کانفرنس اورنمائش کا افتتاح کر دیا

21  مارچ‬‮  2022

وزیر حج وعمرہ نے کہا ہے  کہ ویژن 2030ء کے تحت حجاج کرام کی خدمت کیلئے مثالی انتظامات اور  کام انجام کئے گئےہیں۔

خادم حرمین شریفین کے مشیرو گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے آج  حج وعمرہ سروسز کی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کر دیا ہے، جس کا عنوان جدت کی جانب تبدیلی منتخب کیا گیا ہے۔ نمائش و کانفرنس کا انعقاد وزارت حج وعمرہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں 20 سے زائد ممالک کے وزرا شریک ہورہے ہیں۔ مملکت کے ویژن 2030ء کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کانفرنس میں وزارت حج نے ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں جو ترقی کی ہے ان پربھی روشنی ڈالی گئی۔

ہمارے تمام اقدامات کا ہدف حاجیوں اور زائرین کو بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے، وزیرحج وعمرہ بن فوزان الربیعہ

وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے افتتاحی کلمات میں  کہا  ہماری دانشمندانہ قیادت کے پیش نظرہمیشہ سے ضیوف الرحمن کی وراحت وسکون پہنچانے کا ہدف مقدم رہا ہے ـ قیادت کے تمام اہداف کا مرکز ومحور رہا ہے کہ حاجی اپنا حج ، معتمر اپنا عمرہ اور وزٹراپنی زیارات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں حج وعمرہ سسٹم نے جو تیز رفتار ترقی اور جدت کا مشاہدہ کیا ہے اس کے پس پردہ وہ عظیم الشان منصوبے ہیں جن پرعمل کئے  بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

حج و عمرہ سروسز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر رہے ہیں، وزیرحج وعمرہ

وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ حج وعمرہ سروسز کا شعبہ ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اسے بہترین انداز میں قبول کرتے ہوئے اس شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتے آرہے ہیں،  اس ضمن میں ہم نے حج وعمرہ چیلنج پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد بہترین افکار اورجدید خیالات کو جمع کرتے ہوئے انہیں عملی شکل میں نافذ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس ضمن میں گزشتہ 48 گھنٹے میں 1500 سے زائد افراد نے اس سلسلے میں رجوع کرتے ہوئے اپنے افکار وخیالات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈاکٹر الربیعہ نے افتتاحی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے مزید کہا  کورونا کی وبا سے دنیا کافی متاثر ہوئی انہوں نے کہا کہ  میں سابق وزیرصحت کی حیثیت سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ  صحت کے شعبے میں بھی اس وبا سے نمٹنے کیلئے مثالی خدمات انجام دی گئی اسی طرح حج وعمرہ شعبے میں بھی انجام دی جانے والی مثالی خدمات ہمارے سامنے ہیں ۔

انہوں  نے مزید کہا اعتمرنا ایپ نے حرمین شریفین میں آنے والوں کو کافی سہولت فراہم کی جبکہ اس ایپ سے منظم انداز میں عمرہ زائرین اور مسجد نبوی الشریف میں آنے والوں کو کافی آسانی ہوئی ، روضہ شریفہ میں بھی حاضری دینے والوں کو سہولت ہوئی۔

قومی فضائی کمپنی 2030ء تک 30 ملین عمرہ زائرین کو سفری سہولت فراہم کرے گی، انجینئرابراھیم عبدالرحمان العمر

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراھیم عبدالرحمان العمر نے کہا  قومی فضائی کمپنی 2030ء تک 30 ملین عمرہ زائرین کو سفری سہولت فراہم کرے گی، اس ضمن میں السعودیہ کے فضائی بیڑے میں بھی اضافے کا سفر  جاری ہے جبکہ مختلف ممالک میں مزید پوائنٹس کابھی اضافہ کیا گیا ہے۔

روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 2 لاکھ 77 ہار افراد کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں، ڈائریکٹر جنرل محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات  کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسلیمان عبدالعزیز الیحیی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا روٹ ٹومکہ پروجیکٹ 5 ممالک میں کامیابی سےلانچ کیا گیا جس کے تحت 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کو سہولت فراہم کرتے ہوئے انکے ملکوں میں ہی امیگریشن کے معاملات نمٹائے گئے ۔

مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ میں رائل کمیشن کے سی ای او انجینئرعبدالرحمن فاروق عداس نے کہا مملکت کے ویژن 2030ء میں ضیوف الرحمن کی خدمت بنیادی منصوبوں میں سےانتہائی اہم پروگرام ہے جس کیلئے مملکت کی قیادت نے 6 ارب ریال مختص کئے ہیں ۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے اختتام پرعلم کمپنی کے سی ای اونے کہا ہماری کوشش ہے کہ ضیوف الرحمان کوپیش کی جانےوالی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اس کےلیے ہم تمام سروسز کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آج  منعقد ہونے والی  سہہ روزہ کانفرنس ونمائش 23 مارچ تک جاری رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved