سعودی انتباہ کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

21  مارچ‬‮  2022

سعودی انتباہ کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے تیل تنصیبات پر حملے اور سعودی عرب کی جانب سے سپلائی میں تعطل آنے کے انتباہ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملے کو تیل کی عالمی سطح پر ترسیل کے لیے خطرہ قرار دیا تھا جس کے بعد پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔

برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.1 فیصد اضافے کے بعد 114.55 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 5.5 فیصد منہگا ہوکر 110.48 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نئی بلندی پر پہنچ چکی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved