پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے بتایا ہے کہ مولانافضل الرحمان مفتی تقی عثمانی سے اُن کے بھتیجےکے انتقال پر تعزیت کیلئے دارالعلوم کراچی جائیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ڈی ایم ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں تحریک عدم اعتماد پر تعاون کیلئے حتمی بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کل کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کاروائی کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔