او آئی سی اجلاس بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے، سراج الحق

21  مارچ‬‮  2022

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، اسلامی ممالک طالبان حکومت کی مدد کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف دن منانا اقوام متحدہ کا احسن اقدام ہے، تکریم مذاہب اور اکرام انبیاء کے لیے عالمی قوانین تشکیل دیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پوری پاکستانی قوم او آئی سی کے شرکا کی میزبان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved