مسلم لیگ ن کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

21  مارچ‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ ن کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج منگل کو سوات کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز  کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفرکرنے سے منع کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہرلگائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کے لئے مریم نوازشریف نے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینئر امیرمقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم  آپ سے مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved