امریکہ نے بھارت سے فوجی اڈوں کا مطالبہ کر دیا، روسی وزیر خارجہ کا انکشاف

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے اپنا کچھ علاقہ پنٹاگون کیلئے مختص کرنے کو کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھارت سے اپنا کچھ علاقہ پنٹاگون کیلئے مختص کرنے کو کہا ہے تاکہ اسے خطے میں مانیٹرنگ اور مخصوص مقاصدکیلئے استعمال کیا جا سکے۔ روسی وزیر خارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ ماسکو وسطی ایشیاء میں امریکہ کے فوجوں اڈوں کا سخت مخالف ہے، انہوں نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملکوں میں امریکی اور نیٹو افواج کی موجودوگی کو روکیں۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اس خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مختلف جوازاور معاہدوں کی آڑ میں فوجی اڈوں کے حصول کی کوشش کرتا رہے گا، لیکن ایشیائی ممالک کو چاہیے کہ امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کریں، تاکہ افغانستان کو دہشت گردی سے بچا کر خطے میں استحکام کی کوششوں کو کامیاب کیا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved