وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے کراچی سے کس جہاز پر اور کیسے پیسے لائے گئے تمام ثبوت موجود ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعوی َتحریک عدم اعتماد پر بیرونی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کراچی سے کس جہاز پر اور کیسے پیسے لائے گئے تمام ثبوت عوام کے سامنے رکھیں گے۔
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں جس کا ٹھوس ثبوت بھی موجود ہے۔ہمیں پتا چل گیا ہے کہ کراچی سے کس جہاز میں اور کیسے پیسے لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک عدم اعتماد میں ہارس ٹریڈنگ کے بھی ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ مناسب وقت آنے پر تمام ثبوت وزیراعظم عمران خان عوام کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایم این ایز نے واپس آنے کاارادہ ظاہر کیا ہے اور تمام کا تعلق پنجاب سے ہے۔ تمام ایم این ایز نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا ہے، تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے اجلاس تاخیر سے بلانے پر سپیکر قومی اسمبلی پر آئین شکنی کا الزام لگا ہے۔