پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، سیمی فائنل کی ٹکٹ پکی کر لی

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے نمیبیا کو 45رنز سے شکست دے دی 
نمیبیا نے 20اوور میں 144 رنز بنائے۔ ابوظبی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کا تھا۔
نمیبیا کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے ولیمز تھے، شاداب خان نے کریگ ولیمز کو آؤٹ کر کے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کر لی جبکہ جے جے اسمٹس بھی صرف دو رنز بنا سکے۔نمیبیا کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے بازولیم تھے جو 37 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل مائیک وان 4 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، 55 کے مجموعی سکور پر اسٹیفن بارڈ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نمیبیا کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری ،کپتان اراسمس 15 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے۔
پاکستان نے آج ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز ذمہ دارانہ طریقے سے کیا،لیکن دوسری جانب نمیبیا کی جانب سے بھی اچھی باؤلنگ کی وجہ سے اوپنر بلے بازوں کو شارٹس کھیلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔
اس کے باوجود دونوں اوپنرز نےٹیم کو 113 رنز کا آغاز فراہم کیا، ٹیم کے 113 سکور پر بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو 5 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان نے اننگز کے آخری اوور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 24 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 50 گیندوں پر 79 ، کپتان بابراعظم 49 گیندوں پر 70 جبکہ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved