ہم نے اس کانفرنس میں مسلم امہ کی توجہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر مبذول کروانی ہے، وزیرِ خارجہ

22  مارچ‬‮  2022

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ او آئی سی کانفرنس کامیاب ہو گی، بھارت اسے اسے کامیاب ہوتے نہیں دیکھ سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل میں  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر اشو  پر پاکستان کی مخالفت میں پریشان ہے ، بھارت پاکستان مخالف ایجنڈا  کا پر چار کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ اللّٰہ تعالی ٰکی مدد شامل حال ہے، او آئی سی کانفرنس ضرور کامیاب ہو گی، بھارت کو خدشہ ہے کہ پاکستان اس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اس اجلاس میں کشمیر کےمعاملے کو اجاگر کریں گے، کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، نسل کشی کی جا رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اس اجلاس سے کشمیر کے حوالے سے واضح آواز بلند کرے گا، کشمیریو! ہم تمہیں بھولے نہیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت او آئی سی کا 48 واں اجلاس ہونے جا رہا ہے، کشمیر کے مسئلے کو اس کانفرنس میں جو اہمیت دی جائے گی وہ ماضی سے مختلف ہو گی۔ وزیرِ خارجہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو او آئی سی کانفرنس کے ایجنڈے کا علم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار چینی وزیرِ خارجہ او آئی سی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے، چین مسلم امہ سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں بھی ہم نے افغانستان کے معاملے پر اجلاس بلوایا، ہم نے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved