اے این ایف انٹیلی جنس کی کاروائی، منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین گرفتار

22  مارچ‬‮  2022

راولپنڈی میں اے این ایف انٹیلیجنس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین ارکان دھرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین ارکان گرفتار کرلی ہیں۔ترجمان اے این ایف نے کہا کہ دونوں عورتوں کو پشین کی تحصیل خانوزئی کے قریب مسافر بس سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے ذاتی قبضے اور سامان سے 39.600 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ملزمان میں پشین کی رہائشی مہر مہوش اور رحیم یارخان کی رہائشی ریحانہ یاسمین شامل ہیں ، دونوں عورتیں پشین سے فیصل آباد منشیات اسمگل کر رہی تھیں۔ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved