مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو انصاف فراہم کیا جائے، سعودی وزیر خارجہ

22  مارچ‬‮  2022

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل نکالا جائے اور کشمیری عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، اس سلسلے میں مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ ہمیں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک عمل کو یقینی بنانا ہو گا۔

افغانستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان پر ٹرسٹ فنڈ قائم ہوا ہے اور نمائندہ خصوصی بھی مقرر کیا گیا لیکن افغان عوام کی خستہ حالی اور بحرانی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے بہت اقدامات درکار ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے مذاکرات اور مفاہمت کو یقینی بنایا ہوگا، افغانستان دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، انسانی حقوق کا احترام کرے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھرے ہیں ، یمن کو انسانی ہمدردی کے تحت ہر ممکن امداد کی فراہمی یقین بنا رہے ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل نکالا جائے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔فلسطین سے متعلق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved