کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق وخود ارادیت دیا جائے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

22  مارچ‬‮  2022

سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم نے مسئلہ کشمیر، فلسطین اور یمن پر تشویش کا اظہار کیا۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر 48ویں اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی، عوام کی خوشحالی کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ یمن کی صورتحال او آئی سی کے لیے تشویشناک ہے، حوثیوں کے شہری آبادیوں پر حملے قبل مذمت ہیں، یمن میں خونریزی کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ دو برس گزرنے کے باوجود ہم کورونا سے باہر نہیں نکل سکے، ہمیں دیہی ترقی، تحفظ خوراک پر تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مسلم امہ کو باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے، اسرائیل مسلسل فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے پیاڑ توڑ رہا ہے، اسرائیل مسلسل فلسطین اور مسجد الاقصی پر نوآبادیاتی تسلط بڑھا رہا ہے، اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی، بھارت کے 5 اگست 2019 کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved