وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فواد چودہری نے بتایا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2021
قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملک کی معاشی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔