عامر خان نے تمام بھارتیوں کو تجویز دی ہے کہ وہ مسلم مخالف بھارتی فلم دی کشمیر فائلز ضرور دیکھیں
عامر خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم دی کشمیر فائلز کے بارے میں بات کی اور اپنے بھارتی مداحوں کو یہ فلم لازمی دیکھنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ تاحال انہوں نے بھی ’دی کشمیر فائلز‘ نہیں دیکھی مگر وہ اسے ضرور دیکھیں گے، کیوں کہ یہ تاریخ کا حصہ ہے۔اُنہوں نےاپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں لگتا ہے کہ ہندوستان میں وہ وقت بہت دردناک تھا، لوگوں کو اسے غور سے دیکھنا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ فلم کو ریلیز کیے جانے کے بعد جہاں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت دیکھی گئی، وہیں دنیا بھر میں فلم پر حقائق کو غلط پیش کرنے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہےکہ پروپیگنڈا کے تحت بنائی گئی مذکورہ فلم میں پاکستان کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی ظلم کے خلاف لکھی گئی نظم ’ہم دیکھیں گےکو بھی شامل کیا گیا ہے، جسے انتہاپسند مسلمانوں کے کردار ادا کرنے والے اداکاروں پر فلمایا گیا ہے۔