پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد آمد اہم فیصلے متوقع ۔
تفصیلات کے مطابق کی بہادر آباد آمد پر مولانا فضل الرحمان کی ایم کیوایم قیادت سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی ،بہادرآباد پہنچنے پر صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ گھبرانا ہے یا نہیں گھبرانا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو گھبرانے والے نہیں ہیں۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنان اسلام آبادلانگ مارچ کے لیے تیار رہیں، اب ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوچکی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمد تقی عثمانی اور جے یوپی کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی تھی۔
بہادر آباد آمد پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم سے مطمئن ہو کر جا رہا ہوں، شاید ایم کیا ایم کو اعلان کرنے میں دو دن لگ جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمیں مہمان دیکھا کر کائونٹر کرنا چاہتی ہے، ان کے پاس کسی حلیف کا اعتماد نہیں ہے، کون بدبخت ہوگا جو ملک اور قہم کی تباہی مین عمران خان کا ساتھ دے گا ۔
مولانا فضل الرحمن کی آمد پر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوئی وجہ نہیں باقی چھوڑی ساتھ رہنے کی۔