وزیر خارجہ وانگ ژی نے او آئی سی وزیر خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں امن، ترقی اور تعمیر نو کی ہرممکن مدد اور تعاون کیلئے پرعزم ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان میں امن ، ترقی اور تعمیر نو کی ہرممکن مدد اورتعاون کیلئے پرعزم ہیں ۔ فلسطینی مسلمانوں کیلئے چین کی حمایت مسلسل رہی ہے،چین عالمی سطح پرامن کا خواہاں ہے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ اسلامی دنیا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ، چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو بھول نہیں سکتا، 54 مسلم ممالک نے ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے پر دستخط کئے ، چین مسلم دنیا میں مختلف 600 منصوبوں پر 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔