پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں معاملات طے، گرین سگنل دے دیا

22  مارچ‬‮  2022

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور خالد مقبول صدیقی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں  آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے استفسار کیا کہ آپ کی جماعت نے عدم اعتماد کی تحریک پرکیا فیصلہ کیا ہے؟ میں نے آپ سےکہا تھا کہ  براہ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں۔ اس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا  کہ بالکل، رابطہ رہےگا۔

آصف علی زرداری نے سربراہ ایم کیو ایم  سےکہا کہ آپ اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں، جو طے ہوگا اس پر عمل کریں گے۔ میں اور بلاول آپ کیساتھ براہ راست رابطے میں رہیں گے، اور تمام معاملات کی نگرانی میں خود کروں گا۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کی دعوت پر کہا کہ وہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ آج ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کے دورے کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اتحادی حکومت کیساتھ نہیں رہے، ایم کیو ایم کو ہماری حمایت کرنے میں 2 دن لگ سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved