راولاکوٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 7  زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی،مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ اس وقت تحصیل اسپتال پلندری میں 18 افراد کی لاشیں موجود ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پولیس کے مطابق بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے بلوچ ٹریفک حادثےپر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کردل دکھی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعا کرتے ہوئے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved