حکومت کی جانب سے دی گئی ایمنسٹی سکیم میں کتنا کالا دھن سفید کیا گیا؟

22  مارچ‬‮  2022

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اشفاق احمد نے ایمنسٹی اسکیم میں کالا دھن سفید کئے جانے کے اعدادوشمار کے متعلق گفتگو کی ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق حمد نے بتایا کہ گزشتہ ایمنسٹی میں ملک بھر سے مختلف افراد نے لگ بھگ 1000 ارب وائٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی مقدار میں رقم سسٹم میں آنے کے باوجود یہ کہیں پر استعمال نہیں ہو رہی۔  اسی لیے ہم ایمنسٹی فنانسنگ کی حوصلہ افزائی نہیں کرنا چاہ رہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس بار بار جانے سے ہمارے مالی معاملات زیادہ پیچیدہ ہوئے ہیں، ملک میں سیلزٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے، بجٹ میں مراعات ختم کرکے سیلزٹیکس کا ریٹ کم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اشفاق احمد نے فارما انڈسٹری کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی پر ردعمل میں کہا کہ فارما انڈسٹری کوئی خیراتی ادارے نہیں ہیں، ہڑتال کی دھمکی دینے کا وقت گزر گیا، اب قانون پر عملدرآمد کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved