حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے پر عملدرآمد کرانے والی کمیٹی کے ممبر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے وہ اس ملک میں سیاست کر سکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ معاہدہ ایک عارضی حل ہے، 7 سے 10 دن میں معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں سعد رضوی کی رہائی سمیت دیگر تفصیلات سامنے آجائیں گی اور اس معاہدے سے ملک قوم کا فائدہ ہو گا یہ کسی کی فتح نہیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم موجودہ معاہدے کی تمام تفصیلات سے باخبر رہے وزیراعظم کی ہدیت کی روزنی میں سب کچھ ہو ہے۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے کالعدم جماعت کی فنڈنگ کے کوئی ثبوت نہیں دیکھے جب کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی پر پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی، کالعدم ٹی ایل پی اسے قبول کرے گی اور ہم کالعدم ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے۔
خیال رہے اس سے پہلے شیخ رشید اور اسد عمر نے کہا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کو ہاہر سے چلایا جا رہا ہے۔