دو طلبا تنظیموں میں تصادم، لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

22  مارچ‬‮  2022

کراچی میں جامعہ اردو گلشن کیمپس میں 2 طلبا تنظیموں کے تصادم میں لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈنڈے اور پتھر لگنے سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے، اس موقع پر پولیس اور رینجرز پہنچ گئی،پولیس کے مطابق دونوں تنظیموں کے درمیان چند روز سے صورتحال کشیدہ تھی، چند طلبا کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن ایم ایل نہیں کرایا گیا۔

یونیورسٹی کو طلبا سے خالی کرالیا گیا ہے، پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ذمے داروں کا تعین کریں،پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو مقدمے کے لئے کہا ہے لیکن انہوں نے فی الحال رابطہ نہیں کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved