آرمی چیف نے شہباز شریف کو نواز شریف کے متعلق کیا کہا؟

22  مارچ‬‮  2022

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بتا دیا کہ موجودہ آرمی چیف نے  وزیر اعظم نواز شریف کے متعلق کیا کہا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا آج پی ٹی آئی کے ممبرز اپنے ضمیر کی آواز پر کھڑے ہوگئے ہیں، عمران نیازی کی خاتون ایم پی اے نے سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی، موجودہ آرمی چیف نے صاف الفاظ میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نےہمیشہ ہماری عزت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ کاوے موسوی کی معافی عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، براڈشیٹ کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، کاوے  سچ زبان پر لے آیا ہے، کاوے موسوی نے بڑا دل کرکے نواز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔

ان کا مزید کہنا تحا کہ  عمران نیازی کا جھوٹ پوری قوم کے سامنے آگیا ، حکومت نے دن رات براڈ شیٹ کا نام لیا ، آج اس کا ڈراپ سین ہوگیا، کاوے موسوی بالآخر سچی بات زبان پر لے آئے، بڑا دل کرکے نواز شریف سے معافی مانگ لی۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ، 20 سال کی انکوائری میں نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں نکلا ، قوم یہ کہنے پر مجبور ہے کہ نواز شریف ہی اس قوم کا مسیحا ہے، نواز شریف واپس آئے گا تو پاکستان دوبارہ ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گام زن ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved